ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان امن کا داعی، عالمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار اداکر ےگا: عاصم افتخار

پاکستان امن کا داعی، عالمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار اداکر ےگا: عاصم افتخار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک اور عالمی امن کا داعی ہے، عالمی تنازعات اور مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

 پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، سال 2026-2025 کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور غیر مستقل رکن مدت کا آغاز ہو گیا۔

 اس حوالے سے اقوام متحدہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے،سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک اورعالمی امن کا داعی ہے ، پاکستان عالمی تنازعات اورمسائل کے حل میں کلیدی کردارادا کرے گا، سلامتی کونسل کو فعال کرنے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے ہرممکن کرداراداکرے گا۔

 عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے ہرممکن کرداراداکرے گا، دنیا کومحفوظ اورپرامن بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان حق خودارادیت کیلئے منظورہونیوالی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کرداراداکرے گا۔