ویب ڈیسک: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
کیپ ٹائون میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نےنسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں.
اس سے قبل جنوبی افریقہ بھی اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کرچکا ہے، جس میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، ڈی زورزی، کوربن بوش اور ڈین پیٹرسن کی جگہ ویان موڈلر ، کیشو مہاراج اور کوینا مفاکا کو شامل کیا گیا، مفاکا پاکستان کیخلاف میچ میں ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔