ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرجیل میمن کی کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت

شرجیل میمن کی کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم کرنے اور کام میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔

 شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نجم شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

 ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نمائندوں اور بین الاقوامی کنسلٹینٹس نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی،3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کے فوری حل پر گفتگو کی گئی۔

 ٹرانس کراچی کے سی ای او طارق منظور نے عملدرآمد میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی،طارق منظور نے بتایا کہ یوٹیلیٹی پرووائیڈرز کی جانب سے ری لوکیشن کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

 شرجیل میمن نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مسائل حل کرنے اور بلا روک ٹوک پیش رفت یقینی بنانے کے لیے 5 دن کی ڈیڈ لائن دے دی،اُنہوں نے ایئر پورٹ کے قریب کام شروع کرنے کے لیے سول ایوی ایشن سے رابطے کی بھی ہدایات کی۔

 وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے، ٹائم لائن سے پہلے کام مکمل کرنا ہو گا، تعمیراتی کام میں تیزی لانے کے لیے 3 شفٹوں صبح، شام اور رات میں کام کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کام 24 گھنٹے جاری رہے،اُنہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے لیے ایک فلیگ شپ ٹرانسپورٹیشن پروجیکٹ ہے، جس کا مقصد ماحول دوست ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ذریعے کراچی کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانا ہے۔

 شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ پروجیکٹ مکمل ہونے پر ریڈ لائن بی آر ٹی سے روزانہ ہزاروں مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔

Ansa Awais

Content Writer