ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلاسٹک بیگز استعمال کرنیوالوں کے لئے اہم خبر،سخت کریک ڈاؤن

 پلاسٹک بیگز استعمال کرنیوالوں کے لئے اہم خبر،سخت کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پلاسٹک بین پر عملدرآمد کیلئے سخت کریک ڈاؤن، محکمہ تحفظ ماحول نے 5جون 2024سے 2جنوری تک 40ٹن غیرقانونی پلاسٹک ضبط کیا۔
پلاسٹک سے لاہور ،فیصل آبادکے سکولوں میں پرائمری کے بچوں کیلئے کرسیاں فراہم کی گئیں،لاہور کے ماڈل بازار میں بچوں کیلئے اسی پلاسٹک سے پلے ایریا بنایا گیا،ہسپتالوں میں ضبط شدہ پلاسٹک سے بینچز ،گورنمنٹ کے دفاترمیں کرسیاں مہیا کررہے ہیں۔
آئندہ دنوں میں اس پلاسٹک سے گٹروں کے ڈھکن بناۓ جائیں گے،اس حوالے سے سی اینڈ ڈبلیواورلوکل گورنمنٹ سے مشاورت جاری ہے،راولپنڈی میں 1754 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط، 85,000 روپے جرمانہ، 75مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
41ہول سیلرز اور پروڈیوسرز کی محکمہ تحفظ ماحول کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کی، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بین ماحولیاتی تحفظ کیلئےناگزیر ہے، سب کو تعاون کرنا ہوگا،صاف ،صحت مند ماحول کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔