سانحہ 9 مئی، غیر حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

3 Jan, 2025 | 01:02 PM

جمال الدین: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت پانچ مقدمات پر سماعت، برضمانت ملزمان کی غیر حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے، مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی، شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات مین سماعت 16 جنوری تک ملتوی،ڈاکٹر یاسمین راشد ، شاہ محمود قریشی ،میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری کو جیل سے پیش کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی، عدالت نے اہم ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، عدالتی عملہ برضمانت ملزمان کی حاضری مکمل کی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، مسلم لیگ نون کے دفاتر جلانے کے دو مقدمات کا ٹرائل جاری ہے، نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے کے مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے۔
شیر پاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے

مزیدخبریں