جنیدریاض: لاہور تعلیمی بورڈ نے اسناد کو ڈیجیٹل کرنے پر کام شروع کردیا، لاہور تعلیمی بورڈ کے رزلٹ کارڈز کیو آر کارڈ کے ذریعے سےملے گا۔
امیدوار بیرون ملک سے بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے سےرزلٹ حاصل کرسکیں گے، بورڈ کی جانب سے امیدوار کو ون ٹائم کیو آر کوڈ جاری کیا جائے گا،کسی بھی جگہ بیٹھ کر کوڈ سکین کرکے رزلٹ کارڈ حاصل کیا جاسکے گا۔
کیو آر کوڈ والی اسناد تعلیمی بورڈ سے تصدیق شدہ ہوں گی،ابتدائی طور پر نویں اور 11ویں جماعت کا رزلٹ کارڈکیو آر کوڈ سے حاصل کیاجاسکےگا۔