عابد چوہدری: ہنجروال انویسٹی گیشن پولیس کی حراست سے منشیات فروش ملزم وقاص احمد فرار ہو گیا۔
مبینہ طور پر ایس آئی عابد اور کانسٹیبل بابر گل نے ملزم کو ہتھکڑی سمیت جیل لے جانے کے دوران سازباز کر کے فرار کروا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وقاص احمد کو جیل بند کرانےکیلئے لے جایا گیا تھا تاہم جیل وقت ختم ہونے کے بعد ایس آئی عابد اور کانسٹیبل بابر گل ملزم کو پرائیویٹ گاڑی میں واپس تھانے لے جا رہے تھے کہ تھانہ ہنجر وال سے پہلے ملزم فرار ہو گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن محسن رفیق کی مدعیت میں ایس آئی عابد اور کانسٹیبل بابر گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ اختیارات سے تجاوز اور غفلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے تاہم پولیس ابھی تک پیٹی بھائیوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔