ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی لڑکی سے محبت نے بھارتی نوجوان کو جیل پہنچا دیا

پاکستانی لڑکی سے محبت نے بھارتی نوجوان کو جیل پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے 21 سالہ نوجوان بادل بابو کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ۔

بادل بابو نے فیس بک پر دوستی کرنے والی پاکستانی لڑکی ثنا رانی سے ملنے کے لیے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔

بادل اپنے خاندان کو دہلی جانے کا بتا کر گیا تھا، پھر اس نے اپنے خاندان کو یہ بھی بتایا کہ اسے دہلی میں نوکری مل گئی ہےلیکن وہ دراصل پاکستان پہنچ گیا ۔ بادل کے خاندان کو اس کی گرفتاری کی اطلاع ملی تو وہ شدید صدمے میں آ گئے۔ بادل کو پاکستان کے فارن ایکٹ 13 اور 14 کے تحت حراست میں لیا گیا کیونکہ اس کے پاس کسی قسم کے سفری دستاویزات نہیں تھے۔

پاکستانی پولیس نے بادل اور ثنا کی ملاقات کی تصدیق نہیں کی تاہم ثنا رانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بادل بابو سے شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

 بادل کے خاندان نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بادل کی رہائی کے لئے پاکستانی حکومت سے بات کریں۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی محبت کے باعث بھارت اور پاکستان کے درمیان ایسا واقعہ پیش آیا ہو۔ اس سے قبل بھی بھارتی لڑکیاں اور پاکستانی لڑکے سوشل میڈیا یا آن لائن گیمز کے ذریعے ایک دوسرے سے ملنے کے لیے سرحد عبور کر چکے ہیں۔