بھارتی گلوکار ارمان ملک اور عاشنا شروف شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل

3 Jan, 2025 | 12:23 PM

ویب ڈیسک: معروف بھارتی گلوکار ارمان ملک اپنی منگیتر عاشنا شروف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 

 ارمان ملک اورعاشناشروف نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو بے حد خوش دیکھا جا سکتا ہے،یہ تقریب نجی تھی جس میں دونوں خاندانوں اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی۔

اپنے خاص دن پر عاشنا شروف نے خوبصورت نارنجی لہنگا پہنا جس پر باریک کڑھائی کی گئی تھی، جبکہ ارمان ملک نے ہلکے رنگ کی شیروانی کاانتخاب کیا،دونوں کی خوشی ان کے چہروں سے جھلک رہی تھی۔

 ارمان ملک نے اپنی  پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: "تو ہی میرا گھر"۔ 

 اس پوسٹ کے بعد مداحوں اور ساتھی اداکاروں وگلوکاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں