ویب ڈیسک : شیخوپورہ میں بھائی نے معمولی تلخی پر میکے آئی ہوئی بہن کو گرم پانی پھینک کر جلا ڈالا۔
پولیس کے مطابق ایمرجنسی 15 ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی، جس میں گھر آئی بہن کو گرم پانی ڈال کر جلانے کی اطلاع دی گئی، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو جائے وقوع پر روانہ کیا۔
پولیس نے معمولی جھگڑے پربہن کو گرم پانی پھینک کر جھلسانے والے بھائی کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ میکے آئی ہوئی تھی، جہاں بھائی نے معمولی بات پر جھگڑا شروع کر دیا اور طیش میں آ کر چولہے پر رکھا ہوا گرم پانی بہن پر پھینک دیا، جس سے خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا۔
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اسپتال منتقل کیا اور مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔