ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بین الاقوامی طرزپرمذبح خانوں کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ

بین الاقوامی طرزپرمذبح خانوں کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:چیف سیکرٹری کی ہدایت پربین الاقوامی طرزپرمذبح خانوں کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ٹیکنیکل ونگ، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک  ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے ساتھ  میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مذبح خانوں کو عالمی طرز پر بنانے،جانوروں کی پری پوسٹمارٹم پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ،فوڈ اتھارٹی افسران پرمشتمل ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔صفائی، ہائجین پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، کیڑے مکوڑوں کے خاتمے، ورکز کے میڈیکل بھی لازمی کئے جائیں گے ۔عاصم جاوید نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے قوانین کا تفصیلی جائزہ اور ضروری ترامیم بھی تجویز کی جائے گی۔