ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ نے مختلف محکموں کو بجٹ جاری کر دیا

محکمہ خزانہ نے مختلف محکموں کو بجٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف محکموں کو بجٹ جاری کر دیا ہے۔

 اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے پنشن کی مد میں 112 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کو 16 کروڑ روپے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو بھی 16 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

مزید برآں،  محکمہ لٹریسی کو 62 ملین روپے اور محکمہ آرکائیو کو 126 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو 38 ملین روپے جاری کرنے کے علاوہ اس کے فیلڈ سکولوں کو 14 کروڑ روپے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے تمام بجٹ کو آن لائن کر دیا ہے، جس سے محکموں کو فنڈز کی فراہمی میں سہولت ملے گی۔