ملک اشرف : اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد فرخ لودھی کو پی ٹی آئی کے خلاف درخواستوں کی پیروی کا ٹاسک ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد فرخ لودھی نے رواں سال بھی موسم سرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ۔
عدالتی تعطیلات کے باعث لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالتوں میں ڈیوٹی کرنے والے لاء افسران بھی چھٹیوں پر جاچکے ہیں ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کی پیروی کا ٹاسک پورا کرنے کے لئےلاء افسر فرخ لودھی چھٹیاں نہیں کررہے ، پی ٹی آئی کی درخواستوں میں حکومت کی جانب سے لاء افسر فرخ لودھی عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں ،عدالتی چھٹیاں ہونے کے باعث پی ٹی آئی کی جانب سے کیسز دائر ہونے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل فرخ لودھی اپنے آفس میں بیٹھے پی ٹی آئی کی درخواستوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی نے گزشتہ سال بھی موسم سرما کی چھٹیاں نہیں کی تھیں۔