نارووال؛ شدید دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

3 Jan, 2025 | 11:34 AM

یاسر عرفات:نارووال مریدکے روڈ نارنگ منڈی رستم پور سٹاپ کے قریب شدید دھند کے باعث 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال مریدکے روڈ نارنگ منڈی رستم پور سٹاپ کے قریب شدید دھند کے باعث 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑیاں بھی آگے سے مکمل تباہ ہوگئیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں،شدید سردی میں پڑے مسافر درد سے کراہتے رہے جبکہ خون بھی بہتا رہا بعد ازاں حادثہ کے متاثرین کو  ریسکیو کیا گیا۔

مزیدخبریں