راؤ دلشاد:محکمہ ٹرانسپورٹ نے 2025 کے نئے سال کا آغاز سے رواں سال فیڈرل بسوں کی تعداد 200 سے بڑھا کر 475 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں 500 سے زائد الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
اس منصوبے کے تحت لاہور میں بسوں کی تعداد 800 تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں الیکٹرک بسوں کی تعداد کو آئندہ برس تک ایک ہزار تک پہنچانے پر بھی کام جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے لیے 27 الیکٹرک بسیں بہت جلد پہنچنے والی ہیں، اور ان کے روٹس سمیت دیگر ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے کہا کہ بسوں کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف نجی گاڑیوں کا رش کم ہوگا بلکہ عوام کو سستی اور معیاری سواری بھی میسر آئے گی۔