ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا 26نومبر کا احتجاج،250ملزموں کی درخواست ضمانتیں منظور،150کی خارج

پی ٹی آئی کا 26نومبر کا احتجاج،250ملزموں کی درخواست ضمانتیں منظور،150کی خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے 26نومبر کے احتجاج میں گرفتار250ملزموں کی درخواست ضمانتیں منظورکرلی گئیں جبکہ 150 کی خارج کردی گئی۔

  انسداد دہشتگردی عدالت میں 26نومبر کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنوں کی درخواست ضمانتوں پرسماعت ہوئی،عدالت نے 13مقدمات میں 250ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظورکرلیں جبکہ 150ملزمان کی ضمانتوں کیلئے دائر درخواستیں خارج  کردی،اے ٹی سی اسلام آبادنے  ملزمان کو 5،5ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

 تھانہ بنی گالہ کے مقدمہ میں 18ملزمان کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکی گئی،تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر1033میں ملزمان کی درخواستیں خارج  کردی گئی،تھانہ کوہسار کے کیس نمبر1032میں 43ملزمان کی ضمانتیں منظورکی گئیں،اس کے علاوہ تھانہ کوہسار کے کیس نمبر1032میں ایک ملزم کی درخواست خارج  کی گئی،ملزمان کے خلاف 10تھانوں میں 13مقدمات درج ہیں۔