سال 2024 میں کتنے لائسنس بنائے گئے؟ رپورٹ جاری

3 Jan, 2025 | 10:19 AM

سٹی42:سال 2024، ٹریفک پولیس ، لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر رپورٹ جاری کر دی گئی۔
صوبہ بھر میں 70 لاکھ ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں، گزشتہ سال 47لاکھ لرنر پرمٹ ،16 لاکھ سے زائد شہریوں نے نئے لائسنس بنوائے، سال 2024میں 62،331 شہریوں نے انٹرنیشنل لائسنس بنوائے،گزشتہ سال 5 لاکھ 60 ہزار شہریوں نے لائسنس تجدید کی ،23 ہزار سے زائد ڈوپلیکیٹ بنوائے،56ہزارسےزائدشہریوں نے لائسنس کی توثیق کروائی۔

 ترجمان کے مطابق صوبہ بھر کی 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد خواتین نے لائسنس کی سہولیات سے استفادہ کیا،آن لائن لرنر پرمٹ ،ڈرائیونگ لائسنس رینیول جیسی سہولت بھی متعارف کروائی گئی،سال2024میں آن لائن سہولت سے17لاکھ 62 ہزار سے زائد شہریوں نے استفادہ کیا۔
سال2024میں پنجاب بھر میں ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز کی تعداد کو بڑھا کر 286کیا گیا،"آؤٹ ریچ پروگرام" کے تحت شہریوں کو دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس سہولیات فراہم کی گئیں،موٹر سائیکل اور رکشہ کے لائسنس کی خصوصی مہم سے 27 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔

مزیدخبریں