ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گل نے ڈانس فلور پر رنگ جما دیا،ویڈیو وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گل نے ڈانس فلور پر رنگ جما دیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راحیل بیگ: معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گل نے اپنے ایک خاص لمحے میں ڈانس فلور پر رنگ جمایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 یشما گل کی بہن کی شادی میں ہانیہ اور یشما نے معروف گانے "کنگا کنگا" پر رقص کیا اور محفل میں رنگ بھر دیے۔

فیروزی اور گولڈن لہنگے میں ملبوس ہانیہ عامر نے اپنے شاندار ڈانس سے محفل کی رونق بڑھا دی جبکہ یشما گل نے بھی ہانیہ کا بھرپور ساتھ دیا۔

اس شاندار رقص کے بعد دونوں اداکاراؤں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ  اداکارہ یشما گِل ان دنوں اپنے گھر میں شادی کے جشن میں مصروف ہیں جو کسی اور کی نہیں بلکہ انکی چھوٹی بہن کی ہے۔ اپنے گھر ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران بھی یشما گِل سوشل میڈیا پر خاص اِن ہیں اور اسٹوریز اور پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنے گھر شادی کے جشن میں مصروف یشما گِل کو ان کی باقی دوستوں نے جوائن کیا اور تقاریب کی رونق میں چار چاند لگا دیے۔ ڈانس پریکٹس اور ڈانس پرفارمنس میں یشما گل کے ساتھ دینے میں دنانیر مبین، سونیا حسین اور دیگر شامل  بھی تھے۔

  شادی کی تقریب کی تصاویر  اور ویڈیوز  انسٹاگرام پیجز پر شیئر کی جا رہی ہیں۔