بیٹی کا چہرہ نہیں دکھانا چاہتی، زارا نور ویڈیوز وائرل کرنے والوں پر برہم

3 Jan, 2025 | 09:41 AM

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ زارا نور عباس نے غیر ارادی طور پر بیٹی کا چہرہ  سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

 اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا سے چھپائے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں بیٹی کی تصویر دنیا کو جلدی نہیں دکھاؤں گی کیوں کہ نظر لگ جائے گی'۔اگرچہ اسٹار جوڑا اپنے اس فیصلے کی پاسداری اب تک کررہا تھا تاہم گھریلو تقریب میں شرکت کے دوران زارا کی بیٹی کا چہرہ  ریویل ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ 'اگر میں نے اپنی بیٹی کی تصویر خود نہیں دکھائی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اسے پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں، اس کے باوجود کچھ لوگ اس کا احترام نہیں کررہے'۔

اسٹوری میں انہوں نے مزید لکھا کہ 'یہ آپ سب سے دوبارہ ایک درخواست ہے  کہ براہِ مہربانی میری بیٹی کی ویڈیوز پوسٹ کرنا بند کردیں اور اگر آپ پوسٹ کرچکے ہیں تو پلیز انہیں ڈیلیٹ کردیں'۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ان کے بھائی احمد عباس گل کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئی جس میں زارا اور ان کی والدہ اسما عباس سب سے نمایاں نظر آئیں۔بھائی کی شادی میں ان کے ہلہ گلہ، ڈانس کرنے اور مختلف مواقع کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خاصی رونق لگائے رکھی۔اسی شادی کی تقریبات میں سے ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا جس میں زارا نور کو اپنے گود میں ننھی پری کو لیے دیکھا گیا جسے دیکھنے کے بعد صارفین کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ زارا اور اسد کی بیٹی نور جہاں ہیں۔وائرل کلپ میں ننھی پری اونی ٹوپی اور موسم سرما کی مناسبت سے گرم لباس اور بوٹ میں ملبوس ہے اور زارا کی گود کو خوب انجوائے رہی ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کمنٹ سیکشن میں ممکنہ نور جہاں کی تعریفوں کے انبار لگ گئے تاہم کئی سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بیٹی کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد زارا نے اس پر ناپسدیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ردِ عمل بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ  زارا نور نے اداکار اسد صدیقی سے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی بعدازاں مارچ 2024 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

مزیدخبریں