ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ ہوٹل کے باہر بم دھماکے میں ملوث امریکی فوجی نکلا

 ٹرمپ ہوٹل کے باہر بم دھماکے میں ملوث امریکی فوجی نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک بم دھماکے میں ملوث شخص حاضر سروس امریکی فوجی نکلا۔

امریکی میڈیا لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک بم دھماکے میں ملوث شخص حاضر سروس امریکی فوجی Matthew Leavelsberger تھا جس نے گاڑی میں دھماکے سے پہلے خود کو گولی مارلی تھی۔

امریکی اور روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق Matthew Leavelsberger  2006 سے امریکی فوج میں ملازم تھا، اس دوران افغانستان میں دو بار اور یوکرین، تاجکستان، جارجیا اور کانگو میں بھی خدمات انجام دی تھیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹرمپ ہوٹل کے باہر خودکشی اور دھماکے کی وجہ کیا تھی۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ملزم امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا اور شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔