محسن شیرازی: پاراچنار کی امن و امان صورتحال میں تاحال کوئی اہم پیشرفت سامنے نہیں آئی، امن معاہدے کے باوجود آمدورفت کے راستے تاحال بند ہیں۔
راستوں کی بندش کے سے روزمرہ استعمال کے اشیاء خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث عوامی مشکلات برقرار ہیں، شہریوں کی جانب سے شدید سردی کے باوجود احتجاجی دھرنا جاری ہے،میر افضل خان سماجی رہنما کاکہنا تھا کہ راستے کھلنے کے بعد احتجاج ختم کرینگے ۔