اسد ملک:برطانیہ کی ہائی سکیورٹی جیل میں سارہ شریف کے قاتل باپ پر قاتلانہ حملہ،سارہ شریف کے والد عرفان شریف پر دو قیدیوں نے فوڈ ٹن کو تیز دھار آلے کے طور پر استعمال کیا۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ کی ہائی سکیورٹی جیل بیل مارش لندن میں عرفان شریف عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے، ہائی سکیورٹی جیل کے اندر دو قیدیوں نے عرفان شریف کے سیل میں گھس کر حملہ کیا۔
دونوں قیدیوں کی شناخت جیل حکام کی جانب سے ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی،حملے کے فوری بعد طبی امداد کے لئے عرفان شریف کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔