عمیرافضل:رابری،ڈکیتی،جھپٹا، موٹر سائیکل سنیچنگ جیسی وارداتوں میں 33 فیصد کمی,قتل کی وارداتوں میں 8 فیصد ،رابری کی وارداتوں میں 55 فیصد کمی ہوئی.
ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق سٹی ڈویژن میں اغوا کی وارداتوں میں 69 فیصد کمی ہوئی،سٹی ڈویژن میں 2024 کے دوران کار چھیننے کی کوئی واردات نہیں ہوئی،موٹر سائیکل سنیچنگ میں 28 فیصد ،دیگر وہیکلز سنیچنگ میں 60 فیصد کمی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 42 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔
گاڑیوں کی چوری ہونے کی وارداتوں میں37 فیصد واضح کمی ہوئی،2024 کے دوران کارروائیوں میں 2730 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 706 ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 900 ملزمان گرفتار،سنگین جرائم میں ملوث 685گینگز کے 1505 ملزمان گرفتار کیے۔
ملزمان کے قبضہ سے 25 کروڑ 6 لاکھ60 ہزار مالیت سے زائد کی ریکوری کی گئی،ملزمان کے قبضہ سے 1146 موٹر سائیکل 43 دیگر گاڑیاں ریکور کی گئیں،ملزمان سے 1091 موبائل 19 لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئیں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2378 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔