ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات جاری ، 5 روز باقی رہ گئے

لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات جاری ، 5 روز باقی رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پرنسپل سیٹ پر آج صرف 5 ججز ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے،عدالت عالیہ میں آج کوئی سیاسی یا مفاد عامہ کا کیس سماعت کے لئے مقرر نہیں۔
عدالتی چھٹیوں ،جمعہ کے باعث وکلاء اور سائلین کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر،جمعہ کا روز ہونے کے باعث ڈویژن بینچز بھی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے،پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز میں جسٹس چودھری محمد اقبال شامل،جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس سلطان تنویر احمد شامل،جسٹس محمد رضا قریشی بھی پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
تعطیلات کے دوران صرف ضروری نوعیت ، درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوگی،حبس بے جا سمیت دیگر ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی شنوائی ہوگی۔