شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ  پر حدِ نگاہ صفر ہوگئی،فلائٹ آپریشن متاثر

3 Jan, 2025 | 08:53 AM

سعید احمد: شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 150 میٹر رہ گئی جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی شدت میں اضافے کے باعث 5 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔اے ٹی سی حکام نے پائلٹ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہدایت دی، جس کے بعد پرواز ایس وی 738 کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی اے 401 منسوخ کر دی گئی، جب کہ اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے 601 اور 602 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ کویت سٹی سے سیالکوٹ آنے والی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔ اسی طرح جدہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 764 لاہور اتاری گئی۔

اس کے علاوہ   جدہ لاہور کی 2 پروازیں، ایس وی 738 اور ایف ایل 587 کو اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز ای ار 724 بھی اسلام آباد اتار لی گئی۔لاہور ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی 18 پروازوں میں تاخیر ہو گئی جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی آمد اور روانگی کی 10 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

مزیدخبریں