لاہور؛ ہسپتال کی لفٹ گرنے سے   8 خواتین زخمی

3 Jan, 2025 | 08:50 AM

عمیر افضل: لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں الشافی ہسپتال کی لفٹ گرنے سے 8 خواتین زخمی ہوگئیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لفٹ متاثرہ  خواتین مریض کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچی تھیں  ، جنہیں جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئیں ہیں۔

  زخمی خواتین  کو جناح  ، میو اور دیگر  ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جن  میں یاسمین، صوبیہ، فرح، شمائلہ، نائلہ، سمیرا، سعدیہ اور گوشی شامل ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  لفٹ گرنے کا حادثہ قدرتی امر ہے،کسی نے قانونی کارروائی نہیں کی۔

مزیدخبریں