حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

3 Jan, 2025 | 08:36 AM

ویب ڈیسک:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

 ذرائع کے مطابق حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی کمیٹی کو سہولت فراہم کرے گی،ملاقات ہفتہ یا پیر کو ہو گی 

 ذرائع  نے بتایا کہ اگلی ملاقات میں پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی،علی امین گنڈا پور اجلاس میں سب سے زیادہ مذاکرات کے حامی نظر آئے،ذرائع نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار نے مذاکرات کوکامیاب بنانے کے کیلئے کردار ادا ادا کیا ،پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سینئر ترین ججز پر مشتمل کمیشن کے قیام کا مطالبہ نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے روز عدالتوں میں مقدمات کی تاریخ نہیں ہو گی

 علاوہ ازیں ، ذرائع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا پی ٹی آئی کے 19ارکان کی سزا معافی کا خیر مقدم کیا۔ 

 مذاکراتی کمیٹی کا اگلا اجلاس 6 جنوری کے بعد بلانے پر اتفاق  ہوا ۔ 

مزیدخبریں