عامر جمال پہلی ہی ٹیسٹ سیزیزمیں جغادری آل راؤنڈروں سے بہت آگے نکل گئے

3 Jan, 2024 | 09:02 PM

سٹی42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال فقط ڈیبیو ٹیسٹ کھیل کر ہی عمران خان اور وسیم اکرم سے آگے نکل گئے۔  انہوں نے کرکٹ ریکارڈ بُک میں منفرد ریکارڈز کے ساتھ انٹری کی ہے۔ 

 عامر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50 سے زیادہ سکور اور 5 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میں ان کا دوسرا ریکارڈ دس وکٹوں کے ساتھ سو رنز سے زیادہ سکور کرنا ہے۔ یہ والا ریکارڈ وسیم اکرم اور عمران خان بھی بنا چکے ہیں لیکن انہوں نے یہ کام اپنے پہلےٹیسٹ میچوں میں نہیں کیا تھا۔

سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں  آل راؤںڈر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔

عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100 سے زیادہ رنز بنانے اور 10 سے زیادہ وکٹیں لینے کا نادر کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر  ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوران عامر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50 سے زیادہ سکور اور 5 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے ۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے 2 سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں لیکن وہ اس لحاظ سے عامر جمال سے پیچھے رہ گئے کہ ان کے یہ ریکارڈ پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں نہیں بنے تھے۔

عامر جمال کی بہترین پرفارمنس کی اہمیت یہ بھی ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کے اوپنرز  ناکام ہوئے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی اننگز کے باعث گرین شرٹس پہلی اننگز میں 313 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں