سٹی42: مسلم لیگ ن نے بلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔صوبائی اسمبلی کی 42 اور قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔
مسلم لیگ نون کی طرف سے این اے 257 سے سابق وزیراعلیٰ جام کمال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پی بی 21 اور پی بی 22 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے بھی جام کمال کو پارٹی ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔
این اے 251 سے نواز زادہ طور گل جگزئی کو ن لیگ کا ٹکٹ ملا ۔پی بی 02 کیلیے جعفر خان مندوخیل ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 252 سے ن لیگ کا ٹکٹ سردار یعقوب خان ناصر کو دیا گیا ہے۔ این اے 253 سے میر دوستین ڈومکی کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ نون کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور میں الیکشن سیل کے چئیرمین اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کئے گئے ٹکٹوں کی فہرست کے مطابق این اے 254 سے عبد الغفور ، این اے 255 سے میر خان محمد جمالی ، این اے 256 سے عبدالخالق ، این اے 257 سے جام کمال خان، این اے 258 سےاسلم بلیدی، این اے 259 سےیعقوب بزنجو، این اے 260 سے سردار فتح محمد حسنی ، این اے 261 سے میر عطاء اللہ خان لانگو جبکہ این اے 262 سے نواب سلمان خان خلجی اور این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا
این اے 264 سے حاجی ارض محمد باریچ، این اے 265 سے سعید اللہ ترین، این اے 266 سے عبدالمنان درانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔
مسلم لیگ نون کے الیکشن سیل کی جانب سے ٹکٹوں کی الاٹمنٹ کا یہ پہلا باضابطہ اعلان ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مسلم لیگ نون بلوچستان کے بعد باقی ملک کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے بھی ٹکٹوں کا رسمی اعلان کرنے والی ہے۔