سٹی42: سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ میں سال2022 اور 2023 کے دوران جعلی کرنسی کے پھیلاؤ کے خوفناک اعداد و شمار سامنے آ ئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جعلی کرنسی نوٹ بہت زیادہ پھیل چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں، ملک بھر سے 2023 کے دوران 35 ہزار جعلی نوٹ پکڑے گئے۔
اسٹیٹ بنک کے ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں مختلف مالیت کے 25 ہزار جعلی نوٹ ایف آئی اے اور پولیس نے سٹیٹ بینک کو جمع کرائے۔
مخلتف بینکوں کی طرف سے 10 ہزار جعلی نوٹ جمع کرائے گے۔
ڈائرکٹر فنانس قادر بخش نے بتایا کہ گذشتہ 2 سالوں میں پکڑے گئے جعلی نوٹوں کی تعداد تقریبا برابر ہے۔
اسٹیٹ بنک کے ڈائریکٹر فنانس نے بتایا کہ ملک بھر میں کسی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے کی شکایت نہیں ملی، کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکل تو اس بینک پر جرمانہ کیا جائے گا۔ اے ٹی ایم میں نوٹ رکھنے کی سی سی ٹی وی 90 دن محفوظ رکھنا بنکس پر لازم ہے۔