توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

3 Jan, 2024 | 03:54 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: توہین الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔        چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔ 

 ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔
 

مزیدخبریں