(سعید احمد)سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں آج بھی 2روپے کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد فی درجن انڈے 378 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
مارکیٹ میں انڈے 450روپے فی درجن سے زائد قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں۔انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ11220 روپے جاری کیا گیا۔
دوسری جانب شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی 11 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔مارکیٹ کمیٹی کیجانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 541 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 360 روپے جبکہ پرچون ریٹ 374روپے فی کلو جاری کیا گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ،انڈے بھی مہنگے
3 Jan, 2024 | 09:52 AM