ٹریفک پولیس نےگزشتہ سال 1 کروڑ 24لاکھ سے زائد لائسنس بنا کر ریکارڈ توڑ ڈالے

3 Jan, 2024 | 09:50 AM

علی ساحی: ٹریفک پولیس نےگزشتہ سال 1 کروڑ 24لاکھ سے زائد لائسنس بنا کر ریکارڈ توڑ ڈالے، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ٹریفک پولیس کو شاباش دی۔ 
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2023میں لائسنس کی شرح میں 494فیصداضافہ ہوا۔ لاہورمیں ٹریفک پولیس نے 1کروڑ 24لاکھ 780 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، سال2023 میں لرنرلائسنس کی شرح میں 670 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال 1 کروڑسے زائد لوگوں کو لرنر لائسنس جاری کیے۔ صوبہ بھر میں ریگولر لائسنس بنانیوالوں کی شرح میں 300فیصد ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک جانیوالے 60ہزار680 پاکستانیوں نےانٹرنیشنل لائسنس پرمٹ حاصل کیا، انٹرنیشنل لائسنس پرمٹ حاصل کرنے والوں کی شرح گزشتہ سال سے 135 فیصد زیادہ رہی۔ سال 2023میں ڈرائیونگ لائسنس ڈپلیکیٹ اوررینیوکرانیوالوں کی شرح میں اضافہ ہوا۔ 
آن لائن لائسنس کی سہولت متعارف کرانے سے لائسنس سنٹر سے رش ختم ہوگیا۔ سال 2023 میں لائسنسنگ سنٹر کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ لائسنس سنٹرز کی تعدادمیں پولیس خدمت مراکز ، تحفظ مراکز، ای خدمت سنٹرزشامل ہیں۔ 

مزیدخبریں