چھ خطرناک قیدی جوڈیشل لاک اپ توڑ کر بھاگ گئے

3 Jan, 2024 | 06:50 AM

سٹی42: قلات میں گزشتہ رات جوڈیشل لاک اپ سے چھ خطرناک قیدی لاک اپ توڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس مطابق قیدیوں میںقتل کے ملزم  قیدی شامل ہیں۔پولیس نے ناکہ بندی کرکے فرار قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔
سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ  گزشتہ رات چھ حطرناک قیدی جوڈیشل لاک اپ توڑنے کے جیل کی دیوار کو پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں1 محمدعارف 2عبدالقیوم3 نصیراحمد4نبی بخش۔5محمد اسماعیل6عبدالحفیظ شامل ہیں۔ مفرور  قیدیوں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں