سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر گر گیا

3 Jan, 2024 | 05:32 AM

اشرف خان: پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مڈ ویک مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

منگل کے روز  اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ہوا تو  100 انڈیکس 312 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 64 ہزار 349 تھا۔ایک روز پہلے انڈیکس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

دن بھر کے دوران 24 ارب 42 کروڑ روپے مالیت کے 67 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں