ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دسمبر 2023 میں برآمدات 18 ماہ میں سب سے زیادہ ہوئیں

December 2023 exports, Pakistan exports data, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: سال 2023 کے آخری مہینے میں ملکی معیشت کی بہتری عروج پر تھی۔ دسمبر 2023 میں برآمدات 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 دسمبر 23  میں برآمدات 18 ماہ کے اوسط 2 ارب 40 کروڑ ڈالر سے بہت بہتر رہیں۔  دسمبر 22 کے مقابلے دسمبر 23 میں برآمدات میں 22 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔  دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔ دسمبر 2022 میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تھی۔ 

دسمبر 22 کے مقابلے دسمبر 23 میں درآمدات 12 فیصد کمی سے 4ارب 51 کروڑ ڈالر رہی۔ دسمبر 23 میں تجارتی خسارہ 40 فیصد کمی سے 1ارب 70 کروڑ ڈالر رہ گیا ۔ دسمبر 2022 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 84 کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال 6 ماہ میں برآمدات 5 فیصد اضافے سے 14 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی۔  رواں مالی سال 6 ماہ میں درآمدات 16 فیصد کمی سے 26.12 ارب ڈالر رہی۔ رواں مالی سال 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 فیصد کمی سے 11.14 ارب ڈالر رہ گیا ۔