شاہد سپرا: 2023 پن بجلی کی پیداواراورواپڈاکےزیرتعمیرمنصوبوں کیلئےبہترسال ثابت ہوا۔ 2023میں زیادہ پن بجلی پیدا ہوئی، زیرتعمیرمنصوبوں پر اہم اہداف حاصل ہوئے۔ گزشتہ سال کی نسبت 2 ارب 20 کروڑیونٹ زیادہ ہ پن بجلی پیدا ہوئی۔
واپڈا پن بجلی گھروں سے 34 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ زیادہ بجلی گزشتہ سال کی نسبت 2 ارب 20 کروڑیونٹ زیادہ ہے۔ پن بجلی کی اضافی پیداوار سے ملکی خزانہ کو 106 ارب روپے کی بچت ہوئی۔واپڈا کےزیرتعمیرتمام8 منصوبوں پرتعمیراتی کام بلاتعطل، پوری رفتار کیساتھ جاری رہا۔
سال 2023 کے آخری مہینے میں داسو پراجیکٹ پر دریا کا رخ موڑنے کا سنگِ میل عبور کیا گیا۔دیامر بھاشا ڈیم پر بھی ٹیسٹ رن کے ذریعے دریا کا رخ موڑا جا چکا ہے۔
واپڈا کے پن بجلی کے زیرتعمیرمنصوبوں کی تکمیل سے9.7 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔ پن بجلی میں مجموعی طور پر 10ہزار میگاواٹ اضافہ سے پن بجلی 20ہزارمیگاواٹ ہوجائے گی۔
پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں جاری واپڈا منصوبوں پر اہم اہداف حاصل کئے گئے۔ واپڈا پن بجلی کی لاگت 3 روپے51 پیسے فی یونٹ ہے۔ نیشنل گرڈ میں واپڈا پن بجلی کا تناسب 30 فیصد ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ سمیت واپڈا کے 22پن بجلی گھر ہیں۔ پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداواری صلاحیت 9 ہزار 459 میگا واٹ ہے۔