سٹی42: مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما جاوید لطیف نے خبردار کیا ہے کہ چکوال کا ماسٹر مائنڈ الیکشن سے پہلے یا بعد میں پاکستان کا نقصان کرنے، اپنے لوگوں کو بچانے کےلئے سرگرم ہے۔ اگر انصاف کے اداروں نے کٹہرے میں نہ بلایا تو نو مئی کا ری پلے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔
سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں معاشرہ سیاسی و معاشی بے یقینی کا شکار ہے لیکن مجسمہ بنانے والے اعتراف جرم نہیں کررہے، کے پی کے میں سوشل میڈیا کےلیے بھرتیاں کی گئیں تو کسی نے نہیں پوچھا،مسلم لیگ نون کے رہنما نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں کے پی سوشل میڈیا کے لوگ چلا رہے ہیں، آج تک انہیں کٹہرے میں نہیں کھڑا کیاجا رہا،نو مئی کا منصوبہ ساز جو ماسٹر مائنڈ ہے وہ آج بھی مقبول دکھایا جا رہا ہے۔ اگر اس بات پر غور کر لیا جائے تو ریاست مخالف بیانیہ کو کیا اکثریت پسندکرتی ہے؟ فوج کو آج بھی ڈرا دھمکایا جا رہا ہے۔ آج مٹی پاوپروگرام نہیں چل سکتا ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ چکوال کا شخص غیر یقینی صورتحال سے ماحول بنا رہا ہے۔ جس نے مجھ پر بھی تشدد کروایا اس کا نام نہ لیا،جمشید دستی کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں۔ ادارے حقائق جاننےکےلئے تحقیقات کریں،جمشید دستی کے معاملے پر اگر کسی نے ڈرامہ کیا تو اسے سزا ملنی چاہئیے۔
سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 2011 میں ایک مجسمہ تیار کیاگیا جس کی آج بھی سرپرستی ہورہی ہے، اس مجسمے سے توقعات وابستہ کی گئیں کہ یہ مجسمہ بے روز گاری ختم کرے گا اور ملک ترقی کرے گا لیکن مجسمہ بری طرح ناکام ہوگیا،مجسمے کی ناکامی کے باوجود اس کو سنبھال کر رکھا گیاہے۔
اگر الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلےپرعمل درآمد ہوتا تو آج جو پھر سے کھلواڑ کیا جارہاہے یہ نہ ہوتا،ہماری تو فیلڈ بھی نہیں ہے "لیول پلئینگ فیلڈ" کہاں سے آگیا؟ جب ہزاروں لوگ کے پی میں سوشل میڈیا بھرتی ہوئے تو سوال یہ ہے کہ ان کو تنخواہ کہاں سے مل رہی ہے؟ ان کو فارنُ فنڈنگ سے تنخواہ مل رہی ہے۔ 9مئی کے تانے بانے کن ممالک سے ملتے ہیں؟ کسی نے آج تک کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہمت نہیں کی۔
جاوید لطیف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کی ہیڈ لائنز بن رہی ہیں۔ نوازشریف کے کاغذات چیلنج کر دئیے گئے۔ سسلین مافیا ڈان جیسےالفاظ واپس نہیں لئے، لیکن "معصوم" کے الفاظ دے دئیے گئے، دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ کسی سیاستدان کو تاحیات نااہل کر دیا جائے۔پلے بوائے کے پاس صادق و امین کا سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ کیا اسے انصاف کہتے ہیں؟دنیا میں پانچ سال سے زیادہ سزا نہیں ہوتی۔ خدا کےلئے اداروں کو دیکھنا ہوگا، ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی گئی ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ چکوال کا ماسٹر مائنڈ الیکشن سے پہلے یا بعد میں پاکستان کا نقصان کرنے اپنے لوگوں کو بچانے کےلئے سرگرم ہے۔ اگر انصاف کے اداروں نے کٹہرے میں نہ بلایا تو نو مئی کا ری پلے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2434 کاغذات جمع کروائے، تئیس سو سے زائد منظور ہوئے، اس کے باوجود کہا جا رہا ہے کہ ہمارے کاغذات جمع کروانے والوں سے کاغذ واپس چھین لئے گئے،لوگ محکمہ زراعت کو نہیں دیکھ رہے، 2018 کے الیکشن میں ہمارے لوگوں کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دیئے گئے تھے۔ سینیٹ کا الیکشن ہمیں انتخابی نشان کے بیغیر لڑنا پڑا تھا۔ ملبہ ہمارے اوپر ڈالا جا رہا ہے ۔تاثر یہ پیدا کیا جا رہا ہے کہ ن لیگ کمزور وکٹ پر لوگوں کا سامنا نہیں کر پا رہی،حقیقت یہ ہے کہ ہمیں مکمل فیلڈ نہیں دی جا رہی۔