اب کچھ نہیں چھپےگا، تمام ائیرپورٹس پر جدید سکیننگ مشینیں نصب ہوں گی

3 Jan, 2024 | 01:58 AM

سٹی42: وفاقی حکومت نے ملک کےتمام ایئرپورٹس پرجدیدسٹیٹ آف دی آرٹ سکیننگ مشینیں نصب کرنیکافیصلہ کر لیا۔
ایئرپورٹس پرجرمنی سےجدیدٹیکنالوجی سےآراستہ28بیگجزسکیننگ مشینیں نصب ہونگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیرپورٹس پر سامان کی سکیننگ کے لئےجدید مشینیں جرمنی سےدرآمدکی جارہی ہیں۔ یہ مشینیں ضرر رساں آلات اوربارودی موادکوجانچنےکی صلاحیتیں بھی رکھتی ہیں۔جدیدمشینوں سےایئرپورٹ پرسکیورٹی سسٹم عالمی سطح کےمعیارکا ہوجائے گا۔
سی اے اے کے ذرائع کے مطابق جدیدمشینیں رواں سال فروری کےمہینےمیں اےایس ایف کےحوالےکردی جائیں گی۔ ایئرپورٹ پر لگی ہوئی پرانی بیگجز سکیننگ مشینوں کو مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ جدید مشینیں لاہور ،کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مرحلہ وار نصب ہوں گی۔  

مزیدخبریں