سٹی42: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹ منٹ نہیں کریں گے، ہمارا اپنا منشورہے۔ ہمیں کوئی خدشہ نہیں، میں کلئیر ہوں کہ الیکشن ہو گا،جسے خدشہ ہے وہ گھر بیٹھ جائے۔ تحریک انصاف کے ساتھ میرا مقابلہ ہے۔ اس صوبے کو کوئی کمزور آدمی آگے نہیں لے جا سکتا، میں نے صوبے میں کام کیا ہے، ہم کچھ کر کے آئے ہیں تب ہی میدان میں آئے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے اعلان کیا کہ میری ایک زبان ہے، کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرونگا۔ میں کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہا، ہمیں الیکشن کے حوالے سے کوئی خدشہ نہیں، جسے خدشہ ہے وہ گھر بیٹھ جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے جیتنے کے بعد منشور کا خیال نہیں رکھا، کوشش ہوگی کہ ہر حلقے سے امیدوار سامنے لائیں، ایک حلقے میں الگ بات کریں اور دوسرے میں الگ یہ دھوکہ ہے۔
نپرویز خٹک نے کہا کہ سیاسی اتحاد کے حق میں نہیں اس سے جمہوریت کو نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جو ترقی دیکھ رہے ہیں وہ میری مرہونِ منت ہے۔ بلے کے نشان کے حوالے سے پرویز خٹک کاکہنا تھاکہ وکیل نے مشورہ دیا تھا کہ بلے کے نشان کے لیے درخواست دیں میں نے منع کردیا، ہمارا نشان پگڑی ہے۔ اور ہم پگڑی کے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے ۔