پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والے ملزم کیساتھ کیا ہوا؟

3 Jan, 2023 | 10:08 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکیاں دینے والا ملزم پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مبینہ دہشتگرد کو انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ دنوں مارگلہ پہاڑی سے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی.

مزیدخبریں