دھند کا راج، اندرون و بیرون ملک فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

3 Jan, 2023 | 09:30 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: شدید دندھ کے باعث لاہور ائیرپورٹ کی حد نگاہ میں کمی، فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے شہروں کی طرح دھند نے لاہور میں بھی ڈیرے جما لئے، ٹریفک کے ساتھ ساتھ لاہور کے فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہورہے ہیں، جس کی وجہ سےمختلف فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور آنے والی فلائٹس میں پی اے471جدہ-لاہور ، پی اے431 ابوظبی-لاہور ، او ڈی 131کوالالمپور -لاہور، جبکہ ای ار 722شارجہ-لاہور  مسلسل تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے جانے والی فلائٹس میں پی اے 410لاہور-دبئی، او ڈی132لاہور-کوالالمپور، جبکہ پی کے305لاہور-کراچی، پی ایف148لاہور-کراچی، ای ار525لاہور-کراچی تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ میں پی اے402کراچی-لاہور ، اور پی ایف 147 کراچی-لاہور تاخیر کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ دھند کے باعث لاہور آنےوالی کچھ  جن فلائٹس کا رخ اسلام آباد کی طرف کر دیا گیا ہے۔ان فلائٹس میں پی کے178ابوظبی-لاہور ، پی کے180دبئی-لاہور، اور پی کے  846کراچی-لاہور  شامل ہیں۔

مزیدخبریں