ویب ڈیسک :چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر یورپی یونین نے بڑی پیشکش کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے چین کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے کمشنر کائریا کائیڈس نے اپنے چینی ہم منصب سے بات کی اور انہیں تعاون کی پیش کش کی ہے۔
انہوں نے عوامی صحت کے ماہرین کی خدمات اور یورپی یونین کے منظور شدہ ویکسین عطیہ کے طور پر فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی۔کورونا کا خطرہ، امریکا نے چین پر پابندیاں لگا دیںچین میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے تناظر میں یورپی یونین کے طبی حکام ایک اہم میٹنگ بھی کرنے والے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک چین سے آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹنگ لازمی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے مزید تین اموات کی خبریں ہیں جب کہ اب تک مجموعی طور پر 5253 افراد کی موت ہو چکی ہے۔