کیا پاکستان میں بھی الیکٹرک بائیکس مفت ملیں گی؟ اہم خبر

3 Jan, 2023 | 08:59 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان میں توانائی کی بچت کے لیے الیکٹرک موٹرسائیکلوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا نے پیٹرول پر چلنے والی تمام موٹرسائیکلوں کی جگہ الیکٹرک بائیکس مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔یوگنڈا کے صدر Yoweri Kaguta Museveni نے سال کے اختتام پر سالانہ خطاب کے دوران یہ اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر چلنے والی موٹرسائیکلوں کی جگہ الیکٹرک موٹرسائیکلیں مفت فراہم کی جائیں گی۔

یوگنڈا کے صدر نےکہا کہ اس حوالے سے حکومت نے سرمایہ کاروں سے معاہدہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اس وقت موٹرسائیکلوں کے مالکان کو ماحول دوست سواری مفت فراہم کی جائے گی، ہم نے کچھ سرمایہ کاروں سے اتفاق کیا ہے کہ پیٹرول پر چلنے والی سواریوں کو لے کر الیکٹرک موٹرسائیکلیں دی جائیں، اس تبدیلی سے لوگوں کو اخراجات کی مد میں 50 فیصد بچت ہوگی کیونکہ ای بائیکس کے لیے ایندھن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سرمایہ کاروں کے فائدے سے متعلق انہوں نے واضح نہیں کیا، مگر کچھ رپورٹس کے مطابق ان سرمایہ کاروں کو بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے لائسنس دیے جائیں گے۔

صدر کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ایندھن کی بچت اور فضائی آلودگی کی شرح میں کمی لانا ہے۔

واضح رہے کہ یوگنڈا میں اس وقت مقامی طور پر بننے والی الیکٹرک موٹرسائیکل کی قیمت 1350 ڈالرز ہے جس کو زیادہ تر موٹرسائیکل ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں