انتظار ختم! واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

3 Jan, 2023 | 06:59 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: واٹس ایپ میں جلد صارفین کیلئے بہترین چیٹ فیچرز کا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ممکنہ طور پر چیٹس کے لیے ایسے نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے جن کا انتظار صارفین کافی عرصے سے کررہے ہیں۔واٹس ایپ میں کافی عرصے سے چیٹس کو پن کرنے کا فیچر موجود ہے تاکہ اہم بات چیت تک فوری رسائی ممکن ہوسکے، مگر ابھی اس فیچر سے محض 3 چیٹس کو پن کیا جاسکتا ہے۔

WABetainfo کی رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کی درخواستوں کے بعد واٹس ایپ نے اس حد کو 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے, اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارفین کو اپنی فیڈ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فی الحال یہ ایک کانسیپٹ ہے یعنی ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ مستقبل قریب میں واٹس ایپ میں یہ فیچر متعارف کرایا جاتا ہے یا نہیں، اس کے علاوہ رپورٹ میں ایک اور کانسیپٹ فیچر کے بارے میں بھی بتایا گیا جس کی مدد سے صارفین کسی چیٹ کے اندر مخصوص پیغامات کو پن کرسکیں گے۔

یعنی پن کیے گئے میسج چیٹ ونڈو میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیچر ان حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جب کسی گروپ چیٹ میں بہت زیادہ میسجز بھیجے جاتے ہوں تو اہم پیغامات کو اس کی مدد سے دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ یہ بھی کانسیپٹ فیچر ہے تو اسے متعارف کرانے کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

مزیدخبریں