ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نیاریٹ جانیے

3 Jan, 2023 | 06:49 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2235.50 روپے سے بڑھ کر 236 روپے پر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے اضافے سے 265 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 302 روپے پر جاپہنچا  جبکہاوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 69 روپے پر برقرار  ہے۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 60 پیسے مہنگاہوکر 66.50 روپے پر پہنچ گیا۔

 پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔آج بھی کاروبار کے دوران امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں