ویب ڈیسک: سرکس کے دوران شیر کا مداری پر حملہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے صوبے لیکچے میں سرکس کے دوران شیر نے غصے میں آکر مداری پر ہی حملہ کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ31 سالہ آئیون اورفی پر ایک شیر نے پیچھے سے حملہ کیا جب وہ دوسرے شیر کو سرکس کی ہدایات دے رہا تھا۔
ویڈیو میں شیر نے مداری کو ٹانگ سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس کی کمر پر چھلانگ لگا کر گردن دبوچی، جس کے بعد شیر کو مداری سے دور کیا گیا، جبکہ آئیون کو اسپتال لے جایا گیا، اس کی گردن، ٹانگ اور بازو پر شدید زخم آئے ہیں۔