علی رامے: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی گجرات پر نوازشات جاری،گجرات کی اسکیموں کیلئے دیگر اضلاع میں روڈ سیکٹر کی 60 ارب روپے مالیت کی 182 اسکیموں کو بجٹ سے نکال دیا۔
پرویزالہیٰ نے لاہور میں 3 ارب روپے مالیت کی نادرن لوپ رنگ روڈ کی بحالی کے لیے بجٹ میں شامل اسکیم کو بھی نکال دیا گیا .گجرات کو چھوڑ کر دیگر اضلاع میں روڈ سیکٹر کی 60 ارب روپے مالیت کی 182 اسکیمیوں کو بجٹ سے نکال دیا ۔لاہور میں 3 ارب روپے مالیت کی نادرن لوپ رنگ روڈ کی بحالی کے لیے بجٹ میں شامل اسکیم کو بھی نکال دیا گیا ۔محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب سے اسکیموں کو بجٹ سے آوٹ کرنے کی سمری منگوائی گئی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گجرات کے علاوہ دیگر اضلاع کی اسکیموں کو بجٹ سے آؤٹ کردیا ۔ذرائع کے مطابق نئی اسکیموں کو بجٹ میں شامل کرنے سے پہلے سے موجود اسکیموں کے لئے فنڈ نہ ہونے کا بہانہ بنایا گیا ۔روڈ سیکٹر کے یہ منصوبے زیادہ تر ن لیگ کی حکومت نے بجٹ میں شامل کرائے تھے۔رواں مالی سال میں روڈ سیکٹر کی 182 اسکیموں کے لیے 6 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا تھا۔
لاہور ڈویژن مین 5 ارب روپے مالیت کی 53 اسکیموں کو بجٹ سے آوٹ کیا گیا ۔راولپنڈی کی دو ،اٹک کی ایک ،اور چکوال کی 3 اسکیوں کو رواں مالی سال کے بجٹ سے نکال دیا گیا ۔سرگودھا کی 20 اور جہلم کی 2 اسکیموں سمیت میانوالی کی 1 اور بھکر 3 اسکیموں کو نکالا گیا ۔فیصل آباد کی 8 اسکیمیں، جھنگ کی 5 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 1 اسکیم کو بجٹ سے آوٹ کیا گیا ۔گجرانوالہ کی 21 ،لاہور کی 3 ،سیالکوٹ کو 14 ،اوکاڑہ 6 اور ملتان کی 4 اسکیمیں بجٹ سے آؤٹ ۔