ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے

Second day of test match between Pakistan and New Zealand
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں پر 154 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔کھیل کے دوسرے دن نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں پر 154 رنز بنالیے۔

نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق میدان میں اترے، جس کے بعد  ان کے ٹیسٹ کیرئیر پر ایک اور ناکام اننگز کا اضافہ ہوا۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 27 رنز تھا۔ عبداللہ شفیق 19 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

امام الحق نے شان مسعود کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانے کی ٹھانی لیکن 56 رنز پر شان مسعود کی ہمت جواب دے گئی، وہ 20 رنز ہی بناسکے، جس کے بعد  بابر میدان میں اترے لیکن وہ توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ 99 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے بھی 24 رنز ہی بنائے۔

واضح رہے کہ امام الحق اور سعود شکیل نے پاکستان کی بھنور میں پھنسی کشتی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، دونوں نے آؤٹ ہوئے بغیر اسکور کو 154 رنز پر پہنچایا، اور اس طرح کھیل کے اختتام تک امام الحق نے 71 جب کہ سعود شکیل نے 13 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اب بھی 295 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے لاجواب اننگز کھیلی،میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی11رنز پر بیٹنگ کررہے تھے،اش سودھی 11 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، ٹام بلنڈل 51 اور ٹم ساوتھی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، دسویں نمبر کے کھلاڑی اعجاز پٹیل نے 35 رنز بنائے جبکہ نویں نمبر کے کھلاڑی میٹ ہینری 68 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی۔ کیوی اوپنر ٹام لیتھم کے 71 اور ڈیون کانوائے کے شاندار 122 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر