کلمہ چوک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

3 Jan, 2023 | 03:05 PM

درنایاب :سی بی ڈی بلیووارڈ اور کلمہ چوک ری ماڈلنگ منصوبے کے ٹریفک پلان میں تبدیلی، منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کرنے کیلئے انڈر پاس کی دونوں اطراف کو ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا.
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔2000 ریٹیننگ پائلز میں سے 1550 سے زائد پائلز مکمل کر لی گئی ہیں۔ہیوی مشینری کے ساتھ انڈر پاس میں بیرل کی کھدائی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل تک تمام روٹس کو فعال کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انڈرپاس کی بندش کےدوران ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانے کے لیے سی بی ڈی انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس نےٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔لبرٹی مارکیٹ سےبرکت مارکیٹ جانے والی ٹریفک انڈرپاس کے اوپر سے جائے گی۔

مسلم ٹاؤن موڑ سے آنے والی ٹریفک کینال روڈ سے برکت مارکیٹ جاسکتی ہےیاکلمہ چوک فلائی اوورسےنرسری یوٹرن استمعال کرسکتی ہے۔برکت مارکیٹ سےآنے والی اور لبرٹی مارکیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک مسلم ٹاؤن کی طرف جائے گی۔

اور یو ٹرن لے کر قذافی سٹیڈیم سے ہوتی ہوئی لبرٹی مارکیٹ پہنچے گی۔ماڈل ٹاؤن سے لبرٹی مارکیٹ کے لیے آنے والی ٹریفک بھی سیدھی مسلم ٹاؤن جائے گی۔یو ٹرن لے کر سٹیڈیم سے ہوتی ہوئی لبرٹی مارکیٹ پہنچے گی،فردوس مارکیٹ سے آنے والے مسافر لبرٹی مارکیٹ یا مین بلیووارڈگلبرگ کی طرف جانے کے لئے حسین چوک استعمال کریں گے۔
 

مزیدخبریں